سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کامرہ کے زیراہتمام 23 جون کو '' فلیگ واک '' کا اہتمام کیا گیا، جس میں طلبہ نے ایم ایس ایم کا بڑا جھنڈا ہاتھوں پر اٹھائے جی ٹی روڈ پر واک کیا اور ''علم امن قدم قدم '' اور مصطفوی نعرے لگائے۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں طلبہ موجود تھے جو پرچم کو بلند کرتے ہوئے اس بات کا عزم کررہے تھے کہ ہم مصطفوی انقلا ب کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔
شعبہء تعلیمات منہاج القرآن ڈنمارک انٹرنیشنل جہاں نصابی سرگرمیو ں کے ذریعے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے وہیں غیر نصابی سرگرمیوں کی مدد سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونماپر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اسی مقصد کی خاطرکوپن ہیگن ٹی وی( مقامی ٹی وی لنک)ا ورریڈیو آپکی آواز کے تعاون سے یوم والدین کے موقع پر مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک پربچوں کے لیے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دیاگیا
پاکستانی کمیونٹی کی فلاح اور آسٹرین کمیونٹی میں استحکام اور عزت و وقار کی خاطر منہاج القرآن سنٹر آسٹریا میں بنیادی جرمن سکھانے کے لیے فری کورس کا سلسلہ شروع کیاگیا جس کا پہلا کورس 3 ماہ میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا، اس سلسلہ میں مورخہ 30 جون 2013 کو منہاج سنٹر آسٹریا میں خواجہ محمد نسیم کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین میں امام کعبہ الشیخ عادل الکلبانی کی آمد کے موقع شاندار استقبال کیا گیا۔ امام کعبہ الشیخ عادل الکلبانی کے مرکز منہاج القرآن میں داخل ہوتے ہی مرکز میں زیر تعلیم کمسن بچوں نے عربی میں استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ کمسن بچوں نے معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
لودہراں: آہوں اور سسکیوں سے لبریز پرنور روحانی سالانہ شب بیداری بسلسلہ شب براءت کا اہتمام تحریک منہاج القرآن نے کیا اس عظیم الشان پروگرام کا انعقاد بمقام منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں ہوا جس میں اہل اسلام کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے روٹھے ہوئے مولا کو منانے کے لیے مناجات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 21 جون 2013 کو مالمو (سویڈن) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی اور کارکنان سے خطاب کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل منہاج یورپین کونسل محمد بلال اوپل اور ڈنمارک کے دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صدر پاکستان تحریک انصاف (پنجاب) محمد اعجاز چودھری کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے پاکستان عوامی تحریک (پنجاب) کے صدر بشارت عزیز جسپال سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کرپٹ نظام کے خلاف درست سمت میں جدوجہد کی۔ موجودہ نظام انتخاب جمہوریت اور تبدیلی کا دشمن ہے اور انتخابی اصلاحات ناگزیر ہو چکیں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی منزل تبدیلی ہے اور اس کے لئے ورکنگ ریلشن شپ کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔
اس سیمینار میں ملک کی نامور شخصیات، دانشور اور تمام مذاہب کے سرکردہ راہنماؤں کو اظہار خیال کی دعوت دی گئی۔ انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کو بھی مدعو کیا گیا۔ جبکہ دیگر مقررین میں چرچ آف پاکستان کے ممتاز مسیحی راہنما بشپ عرفان جمیل بشپ آف لاہور، ہندو راہنما پاکستان ہندو کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر رمیش کمار، ایم این اے، سکھ راہنما سردار شام سنگھ، صدر پاکستان سنگھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی، سردار پرمجیت سنگھ، پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز، وی سی پشاور یونیورسٹی، علامہ زبیر احمد ظہیر اور دیگر شامل تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ دین اسلام امن و سلامتی کا دین ہے اور اس پر عمل کرنے پر مسلمان امن کا پیکر ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بے گناہ افراد کے قتل میں ملوث عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور تحریک منہاج القرآن کا پیغام امن و سلامتی کا پیغام ہے
علامہ محمد شکیل ثانی ( ڈائریکٹر اسلامک سنٹر اباراکی کین) نے خصوصی خطاب کیا جس میں انہوں نے شب برات کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے اللہ رب العزت کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگنے کی ترغیب دی اور انبیاء کرام کی سیرت مبارکہ، آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عمل مبارک،صحابہ کرام کے معمولات بیان کئے۔
منہاج القرآن دی ہیگ کے زیر اہتمام مورخہ 25 جون 2013 خواتین کے لئے بھی اس عظیم رات کو عبادات میں گزارنے کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین نے مذہبی جوش وخروش کے ساتھ بھرپور شرکت کی اور تمام رات خشوع و خصوع کے ساتھ اللہ تبارک و تعالیٰ کی عبادت میں گزاری
منہاج القرآن دی ہیگ(ہالینڈ) میں مورخہ 25 جون 2013 کو بعد نماز عشاء شب برات کی برکتوں والی رات میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شب برات کو شب نجات بھی کہا جاتا ہے لہذا اللہ کی رحمت کو جوش دلانے کے لئے ذکر اذکار کے ساتھ ساتھ محفلِ ذکرِمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فضلیتِ شبِ برات کا بیان اور نہایت ہی خشوع و خضوع کے ساتھ نمازِتسبیح کا اہتمام کیا گیا
منہاج القرآن سنٹر میں منہاج یوتھ لیگ آسٹریا کے زیراہتمام گذشتہ 3 ماہ سے جاری بنیادی جرمن کورس کامیابی سے اختتام کو پہنچ جانے کے بعد اگلا کورس 5 جولائی سے دوبارہ شروع ہو گا۔
درِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دوری کی وجہ سے پاکستان کو مشکل ترین حالات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ ہم نے اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو بھلا دیا ہے۔ اسوہ حسنہ پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اقوام عالم میں ہم ذلت و رسوائی کا شکار ہیں اور ہم پر ظالم حکمران بھی مسلط کئے گئے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی قوم کو اجتماعی توبہ کرنا ہوگی۔
کراچی: تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام جامعہ مسجد رحمانیہ میں شب برات کے موقع پر ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا۔ بعد ازاں بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گل ہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.