سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جامع المنہاج، آغوش کمپلیکس لاہور میں منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن کے زیراہتمام اور محفل ٹی وی (تہران) کے تعاون سے عالمی فنِ قراءت کورس کا انعقاد کیا گیا۔ اس عظیم قرآنی پروگرام میں محفل ٹی وی ایران سے بین الاقوامی شہرت یافتہ قراء کرام — شیخ القراء قاری حامد شاکر نژاد، قاری صالح مہدی زادہ اور قاری حسنین جعفر حسن الحلو نے خصوصی شرکت کی۔
ایوانِ اقبال میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِ انتظام منعقدہ 42ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مفتی زبیر فہیم نے کہا کہ حضور ﷺ کی سیرت ہمیں ایثار، ہمدردی اور اتحاد کا درس دیتی ہے۔
ایوانِ اقبال میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِانتظام منعقدہ 42 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا عبدالحق ثانی نے کہا کہ آج میرے لیے سعادت مندی کی بات ہے کہ اس پر نور محفل میں تحریک منہاج القرآن نے مجھے مدعو کیا۔
42ویں عالمی میلاد کانفرنس 2025 میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہِ راست خطاب موضوع: سیرتِ محمدی ﷺ (اخلاقیاتی جائزہ) حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خُلقِ عظیم اور اَخلاقی تعلیمات کا اِیمان اَفروز بیان
عالمی میلاد کانفرنس میں ایران سے تشریف لانے والے محفل ٹی وی تہران کے عالمی شہرت یافتہ قراء شیخ القراء قاری حامد شاکر نژاد، زینت القراء صالح مہدی زادہ، استاذ القراء قاری حسنین جعفر حسن الحلو نے دلنشین انداز میں تلاوت مجید پیش کر کے سماں باندھ دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام ایوانِ اقبال لاہور میں منعقدہ 42ویں عالمی میلاد کانفرنس سے امام الاُمہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آن لائن خطاب کیا۔ دنیا بھر سے لاکھوں عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ منہاج ٹی وی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اس تاریخی اجتماع میں شریک ہوئے۔
حضور ﷺ کی سیرت و میلاد انسانیت کے لیے منارۂ نور ہیں، منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر اہلِ میلاد اور اہلِ سیرت یکجا ہیں: امام الاُمہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا 42ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب، 42ویں عالمی میلاد کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سمیت علماء و مشائخ عظام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت اور حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے پڑپوتے، چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے پوتے اور شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کے صاحبزادے ابراہیم عزالدین المکی القادری کے عقیقۂ مسنونہ کے سلسلہ میں قائدِ تحریک منہاج القرآن حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے مرکزی سیکرٹریٹ پر ضیافتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن کی عالمی میلاد کانفرنس 5 ستمبر (جمعۃ المبارک) ایوان اقبال لاہور میں ہو گی
تحریکِ منہاج القرآن کے زیرِاہتمام 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں خصوصی شرکت کیلئے محفل ٹی وی تہران کے عالمی شہرت یافتہ قراء قاری سید جلال معصومی، شیخ القراء قاری حامد شاکر نژاد، زینت القراء صالح مہدی زادہ، استاذ القراء قاری حسنین جعفر حسن الحلو پاکستان تشریف لا چکے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے لیے کینیڈا سے تشریف لائے عرب شیخ فضيلة الشيخ الأستاذ الدكتور أحمد بدرة نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں خطبۂ جمعہ پڑھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام ایوانِ لاہور میں 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ عالمی میلاد کانفرنس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے نامور علماء و مشائخ، قراء و نعت خواں حضرات اور سیاسی و سماجی شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔
تحریکِ منہاج القرآن کے زیرِاہتمام 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس آج ایوانِ اقبال لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس اہم تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ نائب ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا کہ منہاج ٹی وی کے ذریعے دنیا بھر ٍسے عوام الناس آن لائن اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام 42ویں عالمی میلاد کانفرنس ایوانِ اقبال لاہور سے براہ راست
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام 42ویں عالمی میلاد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے سے ہو چکا۔ دنیا بھر سے لاکھوں عشاقانِ رسول ﷺ منہاج ٹی وی کے ذریعے کانفرنس میں شریک ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.