سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کھوئی رٹہ کے زیراہتمام ماہانہ درسِ عرفان القرآن کی روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ جمیل احمد زاہد قادری نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔
منہاج انٹرنیٹ بیورو اور سوشل میڈیا کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں ہیں۔ نماز جنازہ آج مورخہ 21 مئی بعد نماز عصر لارل ہوم اسکول، رچنا ٹاؤن نمبر2 ستیانہ روڈ، فیصل آباد میں ادا کی جائے گی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج انٹرنیٹ بیورو اور سوشل میڈیا کے ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی ڈاکٹر حمید اللہ لائبریری میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 650 سے زائد کتب بطور تحفہ پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد ضیاءالحق، چیف لائبریرین ڈاکٹر ساجد مرزا، فیکلٹی ممبران اور تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر محمد حفیظ اعوان سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر ماراتھونا میں "بڑی گیارہویں شریف" کی روحانی محفل بسلسلہ ایصالِ ثواب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے برادرِ عزیز انجینئر محمد طارق فرید قادری مرحوم، نہایت عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے چشتیاں کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر جامعہ سعیدیہ عرفان القرآن انسٹیٹیوٹ میں تنظیمی استحکام اور سالانہ اہداف کے حصول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام مرکز ریندی میں ماہانہ گیارہویں شریف کی روحانی و پرنور محفل کا انعقاد کیا گیا، جو حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کے برادرِ عزیز انجینئر محمد طارق فرید قادری مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقد کی گئی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی نظامتِ امورِ خارجہ کے زیرِاہتمام مورخہ 9 مئی 2025ء بروز جمعۃ المبارک مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں بیرونِ ممالک وفات پانے والے منہاج القرآن کے وابستگان، کارکنان اور رفقاء کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک روحانی اور باوقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے برادرِ عزیز انجینئر محمد طارق فرید قادری مرحوم کے ختمِ قل شریف کے سلسلہ میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد جامع مسجد پرانی عید گاہ جھنگ صدر میں کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے چھوٹے بھائی انجینئر محمد طارق فرید قادری رحمۃ اللہ علیہ کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی شہر جھنگ میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے شرکت کی۔ مرحوم گزشتہ روز جھنگ میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے چچا تھے۔
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ٹیلیفون کیا اور مولانا طارق جمیل نے شیخ الاسلام کے چھوٹے بھائی انجینئر محمد طارق فرید قادری کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے چھوٹےبھائی انجینئر محمد طارق فرید قادری انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ 10 مئی آبائی شہر جھنگ میں ادا کی جائے گی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنما اور کارکنان نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ مرحوم کی نماز جنازہ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری پڑھائیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آن لائن شرکت، صدارت اور اظہار خیال کیا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے ممبران سنٹرل ایگزیکٹیو کونسل کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے ایجنڈا پر ہاؤس کو بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روح پرور اجتماع منعقد کیا گیا۔ اجتماع سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا جبکہ تحریک منہاج القرآن کے بانی اراکین شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القران انٹرنیشنل نے کہا کہ قرآن مجید میں سابقہ انبیاء کرام کے ساتھ پیش آنے والے واقعات اور کہانیاں بھی بیان ہوئی ہیں اور حضور نبی اکرمﷺ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات بھی قرآن مجید میں وارد ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی اراکین کے اعزاز میں مرکزی سیکرٹریٹ پر "کونسل آف فاؤنڈنگ اینڈ سینئر ممبرز" کے زیرِاہتمام پروقار تقریب اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ بانی اراکین کا مرکز میں ہونا باعثِ سعادت ہے، اللہ کا خاص فضل ہے کہ ہماری زندگیاں اس مصطفوی مشن کے لیے وقف ہوئیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.