سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر منور حسین، سی ای او یونیورسٹیز پیج اینڈ اربن ہوم پراپرٹیز لاہور کا مرکز منہاج القرآن کا دورہ، ناظم اعلیٰ منہاج القران انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور اور دیگر سے ملاقات، سیکرٹری کوارڈینیشن محمد طیب ضیاءنے ان کا استقبال کیا اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ دین کی دعوت مردوزن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسلام نے زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین سے مساوی برتاؤ کا حکم دیا، انہوں نے اسلام میں خواتین کے دینی، سماجی و معاشرتی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی مساوی طور پر امر بالمعروف نہی عن المنکر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کوئی اس مقام اور ذمہ داری کو روایات و ثقافت کی آڑ میں کم نہیں کر سکتا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یو کے کی خصوصی دعوت پر ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ سعید رضا بغدادی برطانیہ کے تدریسی و تربیتی وزٹ پر ہیں۔ اس دورہ کے دوران وہ برمنگھم، وال سال، مانچسٹر، نیلسن، گلاسگو اور لندن کے شہروں میں ڈپلومہ اِن قرآن اسٹڈیز اور مراکزُ العلم کے حوالے سے منعقدہ سیشنز میں لیکچرز دیں گے۔
انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی نے تحریک منہاج القرآن کے ذیلی ادارےآغوش آرفن کیئر ہوم اور منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ اعصام الحق نے منہاج یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس معاشرے میں صلہ رحمی ختم ہو جائے اور خونی رشتے داروں کیساتھ قطع رحمی کے معاملات بڑھنا شروع ہو جائیں وہاں اللہ کی رحمت اترنا بند ہو جاتی ہے، رزق کی کشادگی کم ہو جاتی ہے، عذاب الہی نازل ہونا شروع ہو جاتا ہے اور لوگ مصیبت و ابتلا میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سجادہ نشین دربارِ بابا فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے قصرِ فرید، ڈیفنس لاہور میں ملاقات کی ہے۔ ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، قاضی فیض الاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے ملاقات
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کی محبت کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ جو شخص اللہ کی محبت سے سرفراز ہو جائے، وہ دراصل اللہ کی خاص عنایت و کرم کا مستحق قرار پاتا ہے۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، فریدِ ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 52 ویں عرس مبارک کی تقریب دارالعلوم فریدیہ قادریہ، ملحقہ درباد فریدِ ملت، بستی لوہلے شاہ، جھنگ صدر میں ہوئی۔ عرس کے موقع پر ’فرید ملت سیمینار‘ کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام فریدِ ملت اسکالرشپ ایوارڈ 2025 کی 16ویں سالانہ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خصوصی شرکت اور خطاب
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، فریدِ ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 52 ویں عرس مبارک کی تقریب میں دارالعلوم فریدیہ قادریہ، ملحقہ درباد فریدِ ملت، بستی لوہلے شاہ، جھنگ سے فارغ التحصیل ہونے والے 50 حفاظ و حافظات کو اسناد دی گئیں
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃاللہ علیہ کے 52ویں عرس مبارک کی تقریب کا باقاعدہ آغاز بستی لوہلے شاہ جھنگ صدر میں دربار پر چادر پوشی سے ہوا۔
دنیا بھر کی طرح یونان میں بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے والد گرامی، عظیم روحانی و علمی شخصیت فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کا 52واں سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام فاؤنڈر ممبرز ڈے کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد منہاج اسلامک سینٹر ایتھنز میں کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یونان کے بانی اراکین، سابقہ و موجودہ عہدیداران، کارکنان، وابستگان اور مختلف فورمز کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس تقریب کو تحریک کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام فاؤنڈنگ ممبرز ڈے کے موقع پر کارپی، اٹلی میں ایک پُروقار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تنظیم کے بانی اراکین، مرکزی و زونل قائدین اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.