سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے منہاجینز فورم کے زیراہتمام "میلادالنبی ﷺ کی شرعی حیثیت اور معمولات میلاد" کے موضوع پر علمی مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا۔ علمی مذاکرہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب پر مقالہ جات پیش کیے گئے، مقررین نے نوجوان نسل کو عشقِ مصطفی ﷺ کی خوشبو سے جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور زون کے زیراہتمام استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں کیک کٹنگ اور حلف برداری کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوشربا مہنگائی کے اس دور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے زندگی بدل دینے والے ہیروں اور جواہرات سے زیادہ قیمتی ایمان افروز خطابات مفت دستیاب ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج یونیورسٹی لاہور میں حسان بن ثابت سنٹر فار ریسرچ اِن نعت لٹریچر کے زیر اہتمام حضور اکرم ﷺ کی 1500 سالہ جشنِ ولادت کے سلسلہ میں منعقدہ تین روزہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت.
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں ماہانہ درود و سلام کی ایک روح پرور محفل منعقد ہوئی، جس میں رفقاء و اراکینِ تحریک کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فائونڈیشن انجینئر ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آنیوالے حالیہ سیلاب نے ہزاروں خاندانوں کو متاثر کیا ہے۔ بارشوں اور دریائوں میں طغیانی کے باعث بہت سے علاقے زیر آب آ گئے ہیں، مکانات تباہ اور کھڑی فصلیں برباد ہو گئیں۔ سینکڑوںقیمتی جانوں کے ضیاع نے پوری قوم کو افسردہ کر دیا ہے۔
جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء نے رئیس الجامعہ اور پرنسپل کالج آف شریعہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد ممتاز الحسن باروی سے ملاقات کی۔
حافظ آباد: تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں نو منتخب ضلعی اور تحصیلی عہدیداران کی تقریبِ حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خیبر پختونخوا میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آسٹریلیا، سری لنکا کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دورے کے دوران آسٹریلیا اور سری لنکا کے مختلف شہروں میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنسز اور فکری نشستوں میں شرکت کی۔
حضور نبی اکرم ﷺ کے 1500ویں ولادت پاک کے جشن کی تیاریوں کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں ںے مینارِ پاکستان کے سبزہ زار کا دورہ کیا۔ خاتم النبیین ﷺ کا 1500 واں جشنِ ولادت شان و شوکت سے منایا جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی و جغرافیائی ریاست ہے جو ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنی ہے۔ پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت باصلاحیت، باکردار اور محب وطن نوجوان ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وطن عزیز کی بنیاد قربانی، ایثار اور ایمان پر رکھی گئی ہے جسےکوئی بھی بیرونی یا اندرونی چیلنج کمزور نہیں کر سکتا۔
پاکستان کے78 ویں یوم آزادی کے موقع پر منہاج القرآن سیکرٹریٹ لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
تحریکِ منہاج القرآن جنوبی پنجاب کے زیرِ اہتمام بہاولپور میں جیوے پاکستان زونل اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس سے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے آن لائن خطاب کیا جب کہ اجلاس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے کی۔
تحریکِ منہاج القرآن پشاور کے زیراہتمام شہید خالد محمود خان درانی کی تیسری برسی کے موقع پر "پیغامِ کربلا کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذہبی، سماجی و علمی شخصیات، شہید کے اہلِ خانہ، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد اور تنظیم الاخوۃ فاضلین دارالعلوم نوریہ رضویہ کے زیرِاہتمام عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے پندرھواں سالانہ سہ روزہ علمی اجتماع 19 تا 21 جولائی 2025ءکو دارالعلوم نوریہ رضویہ، بغدادی مسجد فیصل آباد میں نہایت شاندار انتظامات اور وسیع عوامی و آن لائن شرکت کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.