سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شہرِ اعتکاف میں معتکفین کیلئے علمی تربیتی و تدریسی حلقہ جات کا قیام، ان حلقہ جات میں نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشل ڈویلپمنٹ کے اسکالرز و معلمین نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے اور شرکاء کے سوالات کے جوابات دیئے۔
شہرِ اعتکاف 2025 میں محفلِ شبِ قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایران سے خصوصی طور پر تشریف لائے ہوئے محفل ٹی وی کے معروف قراء نے تلاوتِ کلامِ رحمن سے سماں باندھ دیا۔ تقریب میں استاذ القرّاء قاری احمد أبو القاسمی، قاری محمد امین نبی لو، قاری أبو الفضل نبی لو اور منہاج انسٹی ٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن کے طلباء نے خوبصورت انداز میں تلاوتِ قرآن پیش کی، اور شرکاء کے قلوب و اذہان کو منور کیا۔
شہرِ اعتکاف 2025 کی تیسری نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب بعنوان عشق الٰہی اور لذت توحید
شہرِ اعتکاف 2025: تیسری نمازِ تراویح کے روح پرور مناظر
شہرِ اعتکاف 2025 تیسرا دن: نماز عشاء و پہلی نماز تراویح شہر اعتکاف جامع المنہاج ٹاؤن شپ (بغداد ٹاؤن) لاہور سے براہ راست
منہاج القرآن انٹر نیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں "سیرت انبیاء اور شخصیت سازی کے اصول" پر تربیتی خطاب کیا۔ آپ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ انبیاء کرام کے ذکر سے لوگوں کی تربیت اور تزکیۂ نفس کے لیے نصیحتیں فرماتا ہے۔ انبیاء کی سیرت بیان کرنا سنتِ مصطفی ﷺ بھی ہے اور سنتِ خدا بھی ہے۔
نشست میں کوآرڈینیٹر نظامت ای پی ڈی علامہ محمود مسعود قادری، سینیئر ڈپٹی ڈائریکٹرز علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی اور علامہ احمد وحید قادری اور علامہ محمد انعام مصطفوی نے شرکت شرکت کی، علامہ محمود مسعود قادری نے نصاب کی تدریس کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہر اعتکاف 2025ء کی دوسری نشست سے "حدیث عشق اور اثرات عشق (عشق الٰہی اور لذت توحید)" کے موضوع پر ہزاروں فرزندان توحید سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نیک بندے دنیا نہیں، آخرت کے لیے نیکیوں کا مال جمع کرتے ہیں اور دنیا کی کوئی تجارت اور کاروبار انہیں اللہ کی یاد سے غافل نہیں کر پاتا۔
شہرِ اعتکاف 2025 کی دوسری نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب بعنوان عشق الٰہی اور لذت توحید
شہرِ اعتکاف 2025 دوسرا دن: نماز عشاء و پہلی نماز تراویح شہر اعتکاف جامع المنہاج ٹاؤن شپ (بغداد ٹاؤن) لاہور سے براہ راست
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ی الدین قادحسین محری نے شہرِ اعتکاف میں آدابِ زندگی کے موضوع پر ہزارہا معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیکی صرف ظاہری اعمال کا نام نہیں، بلکہ اس کا حقیقی مفہوم یہ ہے کہ انسان اپنے رشتوں کا احترام کرے اور حقوق العباد کی خلاف ورزی نہ کرے
معلمین حلقہ جات کی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، نشست میں کوآرڈینیٹر نظامت ای پی ڈی علامہ محمود مسعود قادری، سینیئر ڈپٹی ڈائریکٹرز علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ حسن محمود جماعتی اور علامہ احمد وحید قادری نے شرکت شرکت کی، علامہ محمود مسعود قادری نے حلقہ جات کے انعقاد کے طریقہ کار پر بریفنگ دی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف میں پہلے روز ہزارہا معتکفین و معتکفات سے عشقِ الٰہی اور لذتِ توحید کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات نہ ہوں تو عشقِ الٰہی کا پتا ہی نہیں چلتا، راہِ حق میں تکلیفوں کو تحائف سمجھنا صبر کا امتحان ہے۔
شہرِ اعتکاف 2025 کی پہلی نشست: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب بعنوان عشق الٰہی اور لذت توحید
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نماز مغرب کے بعد معتکفین کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے خوش آمدید کہا اور دعا کی اللہ تعالیٰ 10 دن کے اعتکاف کے اکرام و احترام کی توفیق عطا فرمائے اور زیادہ سے زیادہ عبادات کرنے اور اللہ کو منانے کی توفیقات سے بہرہ مند فرمائے
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.