سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام میلادالنبی ﷺ کی خوشی میں روح پرور ضیافتِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تلاوتِ کلامِ رحمن کی سعادت قاری نور احمد چشتی نے حاصل کی جبکہ محمد شہباز قادری، حسن عبداللہ قادری اور حافظ کاشف زبیر سمیت دیگر نعت خوانوں نے حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ہدیۂ عقیدت اور درود و سلام پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے "الاعظمیہ انسٹی ٹیوٹ" کے زیرِ تعمیر منصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ بریگیڈیئر (ر) عمر حیات اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبے کے مختلف تعمیراتی مراحل پر چیئرمین سپریم کونسل اور مرکزی قائدین کو تفصیلی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سنٹرل ورکنگ کونسل اور سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن دینی علوم کے فروغ اور خدمت خلق کی عالمگیر تحریک ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام منہاج اسلامک سنٹر اینوفیتا میں سالانہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان ارسلان خرم چیمہ نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ذیلی مرکز اینوفیتا کی انتظامیہ کو کامیاب محفل کت انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ (EPD) کے زیر اہتمام 10 روزہ ’ سیرتِ حبیبِ اعظم ﷺ ‘‘ آن لائن کورس کا آغاز 27 ستمبر 2025 سے ہو گا، رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیرِ اہتمام حسان بن ثابتؓ نعت ریسرچ سینٹر (HCRN) کے ڈائریکٹر، معروف نعت گو شاعر ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریبِ پذیرائی منعقد ہوئی۔
چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دربارِ عالیہ گولڑہ شریف حضرت سیدنا پیر مہر علی شاہ رضی اللہ عنہ کے مزار پرُانوار پر حاضری دی، اور سجادہ نشینان دربارِ عالیہ گولڑہ شریف پیر سید غلام قطب الحق گیلانی اور پیر سید علی جنید الحق گیلانی سے ملاقات کی، اور درگاہ سے متصل تاریخی لائبریری کا وزٹ بھی کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرِاہتمام منعقدہ 42ویں عالمی میلاد کانفرنس کے سلسلے میں کینیڈا سے تشریف لائے ممتاز عرب عالمِ دین فضيلة الشيخ الأستاذ الدكتور أحمد بدرة نے جامع المنہاج، آغوش کمپلیکس لاہور میں خطبۂ جمعہ ارشاد فرمایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے رحمت للعالمین اتھارٹی پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ یوتھ کنونشن سے اپنے فکر انگیز خطاب میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہر طرح کے علوم و فنون سیکھیں مگر سیرت طیبہ کے مطالعہ کو اپنا معمول بنائیں، سیرت طیبہ انسانوں سے محبت کرنا سکھاتی ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تاجدارِ کائنات ﷺ کی شان و عظمت کو منفرد انداز میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ: اللہ جسے خود چاہتا ہے اپنے حضور میں قربِ خاص کے لیے منتخب فرما لیتا ہے اور اپنی طرف آنے کی راہ دکھا دیتا ہے
دی کریسنٹ کالج شادمان لاہور کے زیرِاہتمام امین آڈیٹوریم میں سالانہ مقابلۂ حسنِ قرأت و نعت نہایت پُروقار انداز میں منعقد ہوا، جس میں مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور) تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ایک منفرد علمی ذوق اور فکری امتیاز ہے۔ ان کی لائبریری دیکھ کر میں حیران رہ گیا کہ کس قدر بے پناہ علمی سرمایہ انہوں نے دنیا کو عطا کیا ہے۔ یہ ان کے علم اور محنت کا فیض ہے کہ ان کی ہر کتاب دلیل، استدلال اور عشقِ اہلِ بیتؑ کی خوشبو سے مزین ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دین کو خالص علمی بنیادوں پر پیش کر کے امت کے دل و دماغ سے غبار دور کیا ہے۔ میری اپنی فیلڈ اسلامی بینکنگ اور فنانس ہے، اور اس شعبے میں سب سے پہلے واضح اور مدلل تصور شیخ الاسلام نے دیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جب فتنۂ خوارج کے خلاف آواز اٹھائی تب یہ جرأت کرنے کی ہمت بہت کم لوگوں کو تھی۔ شیخ الاسلام ایک ایسی معتدل شخصیت ہے جن کا ذکر کر کے ہمارا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے، وہ پاکستان کا فخر ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.