سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام، ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رجب المرجب میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں عظیم تحفہ نماز عطا کیا۔ نماز صرف آخرت میں کامیابی کا ذریعہ نہیں بلکہ دنیاوی مسائل اور مصائب کا حل بھی ہے۔
انجینئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلی کوارڈینیشن کی تحریک منہاج القرآن چکوال کی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ میں شرکت، نائب ناظم اعلیٰ نے تنظیمی استحکام اور ورکنگ پلان کے حوالے سے بریفنگ دی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل پیرس کے سینئر نائب صدر چوہدری قیصر دلاور کے والد چوہدری عدالت خان کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن شہباز اسلم نےوفد کے ہمراہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے منہاج یونیورسٹی لاہور میںملاقات کی، اہم صنعتکار و تاجررہنما وفد کا حصہ تھے۔
رسول اکرم ﷺ نے حضرت علیؓ کو ’’باب العلم‘‘ قرار دیا: علامہ رانا محمد ادریس
منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزاز میں تقریب تحسین کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کے قومی ٹینس سٹار اعصام الحق، والی بال ٹیم کے سابق کیپٹن چودھری نصیر، ٹینس سٹار اُشنا سہیل، بین الاقوامی ویٹ لفٹر نیلم ریاض، راحیلہ یونس، سعدیہ عبد الخالق نے شرکت کی
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے صاحبزادہ پیر محمد ابراہیم شاہ سربراہ ضیاء القرآن پبلی کیشنز اور علامہ احسان الحق صدیقی پرنسپل جامعہ محمدیہ غوثیہ لاہور کی ان کی رہائش گاہ القادریہ ہاؤس لاہور میں ملاقات، اس موقع پر ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا "الاعظمیہ انسٹی ٹیوٹ" کے تعمیراتی پراجیکٹ کا دورہ، اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ "الاعظمیہ انسٹی ٹیوٹ" جامعہ الازہر مصر کے بعد اسلامی دنیا کا قدیم و جدید علوم کی فراہمی کا ممتاز اور باوقار تعلیمی ادارہ ہوگا
جامع شیخ الاسلام میں ماہانہ ختم الصلوۃ علی النبیﷺ اور دعائیہ تقریب برائے ایصالِ ثواب چچی جان حضور شیخ الاسلام کا انعقاد، تقریب سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ زندگی محدود عالم میں رہ کر لامحدود عالم کی تیاری کا نام ہے، انتقال زندگی کے اختتام کا نام نہیں بلکہ ہمیشہ قائم رہنے والے عالم کی طرف سفر کا نام ہے،
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دارالعلوم جامعہ غوثیہ حویلی لکھا میں پیر مفتی عبدالعزیز نوریؒ کے 9ویں عرس اور جلسہ دستارِ فضیلت کی پُروقار تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں علماء، طلباء، اور عوام الناس شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حویلی لکھا میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے انسان کی شخصیت کو روح، نفس اور جسم کے امتزاج سے مکمل کیا ہے، انسان کی شخصیت شریعت کے تابع طبیعت سے مکمل ہوتی ہے ۔ شریعت ظاہر کو سنوارتی ہے، جبکہ باکردار طبیعت باطن کو نکھارتی ہے۔ یہ دونوں پہلو انسان کو دین اور دنیا دونوں میں کامیاب بناتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ذیشان اطیب نے وفد کے ہمراہ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر نظامت امور خارجہ جی ایم ملک نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گزشتہ روز منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کی دعوت پر مرکزی سیکرٹریٹ میں حضرت عیسٰی ابن مریم ؑکے یوم ولادت اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور کیک کاٹا، مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، سہیل احمد رضا، شہزاد خان و دیگر راہ نماؤں نے ان کا استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن کے اوائل دور کے دیرینہ رفیق حاجی محمد حنیف سندھو کے گھر DHA آمد، چیئرمین سپریم کونسل نے ان کے داماد کے انتقال پر ان سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے "فتوت" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فتوت اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مجموعہ ہے۔ یہ انسان کو دوسروں کے ساتھ حسنِ سلوک اور خدمتِ خلق کی ترغیب دیتی ہے۔ فتوت کا مطلب ہے لوگوں کے ساتھ احسان کا برتاؤ کرنا، انہیں اذیت سے محفوظ رکھنا اور اگر خود کو اذیت پہنچے تو اسے صبر کے ساتھ برداشت کرنا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.