سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خیبر پختونخوا میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری آسٹریلیا، سری لنکا کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے دورے کے دوران آسٹریلیا اور سری لنکا کے مختلف شہروں میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنسز اور فکری نشستوں میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی و جغرافیائی ریاست ہے جو ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنی ہے۔ پاکستان کے روشن اور محفوظ مستقبل کی ضمانت باصلاحیت، باکردار اور محب وطن نوجوان ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وطن عزیز کی بنیاد قربانی، ایثار اور ایمان پر رکھی گئی ہے جسےکوئی بھی بیرونی یا اندرونی چیلنج کمزور نہیں کر سکتا۔
پاکستان کے78 ویں یوم آزادی کے موقع پر منہاج القرآن سیکرٹریٹ لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے ’’ایمان اور اعمال صالحہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبوت کے منصب پر فائز ہونے سے قبل آپ ﷺ کی شہرت صادق و امین کی تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام واروک یونیورسٹی لندن برطانیہ میں منعقدہ 3 روزہ الہدایہ تربیتی کیمپ 2025ء اختتام پذیر ہو گیا۔ تربیتی کیمپ میں برطانیہ، یورپ، امریکہ، کینیڈا، پاکستان سمیت دیگر ملکوں سے 13سو سے زائد مسلم فیملیز نے شرکت کی۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برطانیہ میں الہدایہ کیمپ 2025ء کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُمت مسلمہ سوشل میڈیا کے ایسے خود ساختہ مذہبی سکالرز اور نیم خواندہ مفتیوں سے محتاط رہیں۔
صری ،سماجی و معاشرتی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کےلئے تین روزہ دینی،تربیتی و اصلاحی ورکشاپ ’’الہدایہ 2025‘‘ کا آغاز آج 2اگست سے برطانیہ میں ہو رہا ہے
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام خدمت خلق کے جذبے سے سرشار رضاکاروں کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا مقصد معاشرے کی فلاح و بہبود کےلئے بے لوث خدمات انجام دینے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ۔تقریب میں فلاحی خدمات انجام دینے والے 70 رضاکاروں ان کی خدمات پر ’’نشانِ ایثار ‘ شیلڈز ،میڈلز اور اسناد دی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے حضور نبی اکرم ﷺ کے 1500ویں ولادت پاک کے جشن کی تیاریوں کے سلسلے میں سنٹرل ورکنگ کونسل کے خصوصی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام مسلسل 42 سال سے منعقد ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس کو 1500ویں جشن ولادت کی مناسبت سے یادگار بنایا جائے گا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے اسکاٹ لینڈ کے دورے کے سلسلے میں MQI گلاسگو میں ایک پُراثر نشست سے خطاب کیا۔ اس روحانی اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کے اراکین، وابستگان اور معاونین نے شرکت کی، جہاں ایمان کے مستقبل، خاندانی ذمہ داریوں اور تحریک کی اجتماعی جدوجہد پر دل سے بات کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 2 اگست بروز ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، جواد حامد، علامہ محمد لطیف مدنی سمیت جید علمائے کرام، مشائخ عظام اور معروف قراء و نعت خوان روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مطبوعہ کتابوں کا سیٹ آزاد جموں کشمیر یونیورسٹی کی لائبریری کے حوالے کیا گیا۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی کی لائبریری میں 18 جولائی 2025 بروز جمعۃ المبارک ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کا حضور نبی اکرمﷺ کے 1500 ویں ولادت پاک کے جشن کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان، لاہور میں ہونے والی 42 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں الازہر یونیورسٹی مصر اور عرب ممالک سے شیوخ شرکت کریں گے۔
منہاجینز فورم کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتب کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.