سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سجادہ نشین دربارِ بابا فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے قصرِ فرید، ڈیفنس لاہور میں ملاقات کی ہے۔ ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، قاضی فیض الاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کی محبت کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ جو شخص اللہ کی محبت سے سرفراز ہو جائے، وہ دراصل اللہ کی خاص عنایت و کرم کا مستحق قرار پاتا ہے۔
منہاج کالج فار ویمن خانیوال میں ٹیلنٹ ہنٹ اور تقسیمِ انعامات کی ایک خوبصورت اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت محترمہ نورین نشاط خان ڈاھا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام فریدِ ملت اسکالرشپ ایوارڈ 2025 کی 16ویں سالانہ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی خصوصی شرکت اور خطاب
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، فریدِ ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 52 ویں عرس مبارک کی تقریب دارالعلوم فریدیہ قادریہ، ملحقہ درباد فریدِ ملت، بستی لوہلے شاہ، جھنگ صدر میں ہوئی۔ عرس کے موقع پر ’فرید ملت سیمینار‘ کا انعقاد کیا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مد ظلہ کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃاللہ علیہ کے 52ویں عرس مبارک کی تقریب کا باقاعدہ آغاز بستی لوہلے شاہ جھنگ صدر میں دربار پر چادر پوشی سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ختم نبوت کانفرنس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم قیامت تک رسول اور نبی ہیں، قیامت تک آپ کی ہی شریعت نافذ العمل رہے گی اور قرآن آپ کے زندہ معجزہ کے طور پر قیامت تک قائم و دائم رہے گا
منہاج یونیورسٹی لاہور کے حسان بن ثابت سینٹر فار ریسرچ اِن نعت لٹریچر اور نعت فورم انٹرنیشنل کے اشتراک سے منعقد ہونے والی چوتھی قومی ادبی نعت کانفرنس 2025ء میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نعت گوئی کا فن عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا ایک پاکیزہ اظہار ہے جو ادب اور روحانیت کا حسین امتزاج ہے اور اُمت کے فکری و اخلاقی ارتقاء میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت کلام رحمن سے ہوا جس کے بعد معروف ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہدیۂ نعت پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 13 اپریل کو شاہ ہمدان اسلامک کمپلیکس، سگھر شریف تلہ گنگ میں بین الاقوامی ختمِ نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
ہیوسٹن (امریکہ) سے تعلق رکھنے والے معروف فزیشن ڈاکٹر فیصل اقبال خان نے حال ہی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن، لاہور کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات، دفاتر اور فورمز کا تفصیلی وزٹ کیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین اور ماہر اسلامی قانون ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے حالیہ دورہ بحرین کے موقع پر بحرین سمیت گلف کے اندر مقبول و معروف نیوز پیپر ”البلاد“ نے اُن کے ساتھ خصوصی گفتگو کی جسے اخبار نے نمایاں طور پر شائع کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر قائدین نے عیدالفطر کی نماز جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے نمازِ عید جامع المصطفٰی مسی ساگا کینیڈا میں ادا کی، اس موقع پر شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے امت مسلمہ کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
ملت اسلامیہ بشمول اہل پاکستان کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتا ہوں، اللہ رب العزت رمضان المبارک کی عبادات، ہماری مناجات کو شرف قبولیت بخشے، عیدالفطر کے مبارک موقع پر اپنے گرد و نواح کا خیال رکھیں جس طرح رمضان المبارک میں توفیق ایزدی سے ایثار کا پیکر بنے ہوئے تھے اللہ رب العزت ہمارے روزوشب کو ہمیشہ ایسی توفیقات سے نوازے رکھے، آمین، عید کے پر مسرت موقع پر مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شریک رکھیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.